Turkiya-Logo-top

بلوچستان میں تعلیم اور فنی تربیت کیلیے ترکیہ تعاون کرے گا ، صالحہ تونا کی پارلیمنٹیرینز سے گفتگو

اسلام آباد — ترکیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے ٹکا (TİKA) کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر صالحہ تونا نے کہا ہے کہ ترکیہ بلوچستان میں تعلیم اور فنی تربیت کے شعبوں میں بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔صالحہ تونا نے یہ بات وفاقی وزیرِ مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر اور صوبائی وزیر برائے اسکولز، کالجز، اعلیٰ و فنی تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی و فنی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ٹکا بلوچستان کے اسکولوں، کالجز اور ٹیکنیکل ٹریننگ اداروں میں سہولیات اور نصاب کی بہتری پر خصوصی توجہ دے گا۔ملاقات میں بلوچستان میں جدید تعلیمی اداروں کے قیام، اساتذہ کی تربیت، اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پارلیمنٹیرینز نے ترکیہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

Read Previous

"کورولش عثمان” میں بالا خاتون کا کردار ادا کرنے والی اوزگے تورر کا سیریز سے رخصت ہونے کا اعلان

Read Next

ترک قونصل جنرل لاہور کی تعلیمی اتاشی کے ہمراہ چیئرمین ایچ ای سی ملاقات

Leave a Reply