turky-urdu-logo

ترک سفارتخانے کے کونسلر برائے مذہبی امور کی چیئرمین مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی سے ملاقات

پاکستان میں ترک سفارتخانے کے کونسلر برائے مذہبی امور، عالم خان نے وزارت مذہبی امور میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین، عبدالخبیر آزاد اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چاند کی رؤیت کے طریقہ کار اور اس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کونسلر نے رؤیتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور چاند دیکھنے کے عملی مشاہدے میں حصہ لیا،  تاکہ مقامی طریقہ کار اور اس کی تفصیلات کا قریب سے جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے ترکیہ میں مذہبی امور اور رؤیتِ ہلال کمیٹی کے نظام سے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا، جس میں چاند کی رؤیت کے سائنسی اور شرعی اصول، مشاہداتی طریقہ کار اور فیصلہ سازی کے مراحل شامل تھے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے رؤیتِ ہلال کے طریقہ کار کا تقابلی جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں اس حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ، تجربات اور معلومات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس بات کا عزم کیا گیا کہ، دونوں ممالک کے مذہبی ادارے آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی روابط رکھیں گے ، تاکہ اس اہم دینی معاملے میں ہم آہنگی اور بہتری لائی جا سکے۔

Read Previous

پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی، غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کی مخالفت

Read Next

ترک سفیر کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات، سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال

Leave a Reply