turky-urdu-logo

ترک سفیر کا ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کا دورہ، میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر،ڈاکٹر عرفان نزیراوغلو نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مینیجنگ ڈائریکٹر، محمد عاصم کھچی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے خبر رساں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران ترک سفیر اور محمد عاصم کھچی نے ترکیہ کی معروف نیوز ایجنسی، انادولو ایجنسی اور اے پی پی کے مابین شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں اداروں کے درمیان مستند اور غیرجانبدار خبروں کی ترسیل کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان 1947 سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر درست، غیر جانبدار اور مسلسل خبریں فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر ترک سفیر نے اے پی پی کی صحافتی خدمات کو سراہا اور اس کے ساتھ مزید مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Read Previous

اسلام آباد میں ترک یونیورسٹی فیئر 2025 کا انعقاد، ترک سفیر سمیت اعلیٰ شخصیات کی شرکت

Read Next

صدر ایردوان کی حماس شوریٰ کونسل کے وفد سے ملاقات، غزہ کی  تعمیر نو پر تبادلہ خیال

Leave a Reply