ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے انقرہ میں ” 15 ویں کانفرنس آف ایمبیسیڈرز” کے افتتاحی اجلاس میں شام کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ "شام میں ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ اب وقت آگے کی سمت دیکھنے کا ہے۔”
اُنہوں نے مزید کہا کہ ” ترکیہ ایک ایسا شام دیکھنا چاہتا ہے جہانی نسلی اور مذہبی گروہ امن سے رہ سکیں، اور ایک جامع حکمرانی کے تحت متحد ہوں۔”
وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے شام کے عوام کے لیے انقرہ کی حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
بین الاقوامی ادارے شامی عوام کی مدد کریں: فیدان
وزیرِ خارجہ نے عالمی سیاست میں کردار ادا کرنے والے بین الاقوامی اداروں کی شام کے موضوع پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ” ہم عالمی سیاست کے کرداروں، خاص طور پر اقوامِ متحدہ سے توقع رکھتے ہیں، کہ وہ شامی عوام کی مدد کریں، اور ایک جامع حکومت کے قیام میں معاونت فراہم کریں۔”
ترکیہ کے وزیرِ خارجہ نے نے کہا کہ "انقرہ شامی عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔”اُنہوں نے مزید کہا کہ "ترکیہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا،دمشق کے اِس نئے دور میں بھی ترکیہ اُن کے ساتھ ہوگا۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ ” ترکیہ اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ داعش اور پی کے کے جیسے دہشت گرد عناصر موجودہ حالات کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔
