turky-urdu-logo

ترکیہ کی فوڈ سیفٹی ایکسپرٹ اقوامِ متحدہ کےفوڈ اسٹینڈرڈ کمیشن کی نائب چئیرمین منتخب

ترکیہ کی غذائی تحفظ کی ماہر بیٹل وازگیچر اقوامِ متحدہ کے فوڈ اسٹینڈرڈ کمیشن کی نائب صدر منتخب ہو گئیں۔ یہ پہلا موقع ہےکہ ترکیہ کے کسی نمائندے کو اِس اہم عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس پر مسرت موقع پر اُنہوں نے کہا کہ "میں کوڈیکس کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور وعدہ کرتی ہوں کہ مکمل ایمانداری کے ساتھ انسانی صحت کے تحفظ کے لیے غیر جانبداری، مفاہمت اور سائنس پر مبنی فیصلے کروں گی۔”

بیٹل وازگیچر کون ہیں؟

ترکیہ کی ماہرِ غذائی تحفظ کئی سال ترکیہ کی وزارتِ زراعت میں غذائی تحفظ کے ریگولیٹری انجینئر کے طور پر خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں۔وازگیچر کو جمعرات کو جنیوا میں ہونے والے کوڈیکس المینٹرس کمیشن کے 47ویں اجلاس کے دوران 6 امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔

وازگیچر کینیا کے وزارت زراعت و لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے ویٹرنری سروسز کے ڈائریکٹر ایلن ازیگیلے کے ساتھ کام کریں گی، جو 21ویں چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

ترکیہ کے وزیر زراعت و جنگلات، ابراہیم یماکلی نے وازگیچر کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ محفوظ غذائی معیار کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔

Read Previous

شام میں امن ترکیہ کی اولین ترجیح ہے: ترجمان وزارتِ خارجہ

Read Next

مشکل دِن گزر چکے، ترک معیشیت طوفانی پانیوں سے پر سکون پانیوں کی جانب گامزن ہے:صدر ایردوان

Leave a Reply