
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے شام میں بڑھتے ہوئے اشتعال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی سرحد سے متصل شام کے علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنا ترکیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جاری حملوں کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ صورتحال آستانہ معاہدوں کو متاثر کر رہی ہے۔
دہشت گردوں کے خلاف ترکیہ کا مؤقف
ترجمان وزارتِ خارجہ نے شام میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ افسوسناک ہے کہ ماضی کے وہ معاہدے ، جن کے تحت مخصوص علاقوں سے دہشت گردی کوختم کرنا تھا، مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکے۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ "ترکیہ شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے ساتھ اپنی وابستگی برقرار رکھے گا،تاہم شہریوں کی سلامتی کی حفاظت اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔”