turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر ایردوان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر ایردوان نے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے او آئی سی کے کردار کی اہمیت کو واضح کیا۔

صدر ایردوان نے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں کہا کہ "مسلم ممالک میں اتحاد اور یکجہتی سے اسرائیلی جارحیت کو روکا جا سکتا ہے۔” صدر ایردوان نےکہا کہ "ترکیہ نے اسرائیل پر تجارتی پابندیاں عائد کی ہیں، اگر جارحیت کو نہ روکا گیا تو ہم مزید پابندیاں عائد کریں گے۔” ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read Previous

او آئی سی میں عالمی رہنماؤں کا خطاب، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

Read Next

کوپ 29، صدر ایردوان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Leave a Reply