turky-urdu-logo

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی وزیرِ اعظم پاکستان سے ملاقات

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیرِ  اعظم پاکستان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کےتاریخی  اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم پاکستان نے کشمیر پر ترکیہ کی مستقل حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان بھی ترکیہ کے مفادات میں اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خاص طور پر غزہ اور مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کو زیر بحث لایا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترکیہ کے سفیر عرفان نیزیراوغلو نے پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی بھرپور وابستگی اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Read Previous

ٹکا نے پاکستانی ہسپتال کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر دیا

Read Next

پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی جانب سے یومِ فتح آذربائیجان کی تقریب،پاکستان کے وزیرِ ہاؤسنگ کی شرکت

Leave a Reply