turky-urdu-logo

بیلجیم میں 90٪ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے،یورپی یونین  ایجنسی برائے بنیادی حقوق کی رپورٹ

یورپی یونین ایجنسی   برائے بنیادی حقوق(ایف آر اے) کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یورپ خاص طور پر بیلجیم میں امتیازی سلوک کے 10 میں سے 9 کیسز مسلمانوں کے ساتھ پیش آ رہے ہیں۔

سروے کے مطابق روزانہ ہر دو میں سے 1 مسلمان کو روزانہ کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کیسز میں زیادہ تر ایسی خواتین شامل ہیں جو حجاب پہنتی ہیں۔بیلجیم کے 43٪ مسلمانوں کو رہائش کی تلاش کے حوالے سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انٹرفیڈرل سروس فار ایکوئل اپرچیونیٹیز کے ڈائریکٹر پیٹرک چارلئیر نے کہا کہ ” جب ہم بیلجئیم میں مذہبی اور فلسفیانہ عقائد میں امتیازی سلوک ، نفرت انگیز تقاریر کے کیسز کی بات کرتے ہیں تو اِس میں 90٪ مسلمان شامل ہوتے ہیں۔”

Read Previous

ترکیہ جمہوریہ کے 101 سال مکمل، پاکستان کے 3 بڑے شہروں میں جشن کا سماں

Read Next

باکو اسٹیڈیم میں کوپ 29 کے معلوماتی دوروں کا آغاز

Leave a Reply