Turkiya-Logo-top

نائب وزیر سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سردار چام سے انقرہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کی ملاقات

نائب وزیر برائے سیاحتی اور ثقافتی امور ڈاکٹر سردارچام سے انقرہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان سیاحتی اور ثقافتی پروگرامات کے اجراءپر بھی غور کیا گیا۔

 

ڈاکٹر یوسف جنید نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ملاقات میں عوامی روابط اور ثقافتی تبادلے کے بہتر ذرائع پر بات چیت کی گئی

 

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان دو برادر اسلامی ممالک ہے، مذہب سمیت دونوں ممالک میں تاریخی ثقافتی مماثلت موجود ہے۔

 

ان کے مطابق دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

Read Previous

ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا سے تعلقات بڑھانا اہم ہے: صدر ایردوان

Read Next

ماردین

Leave a Reply