
ترکیہ نے بحرین اعلامیہ میں کیے جانے والے فلسطین سے متعلق فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا کہ ہم عرب لیگ کی جانب سے 16 مئی کو منظور کیے گئے بحرین اعلامیے میں فلسطین کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے 33ویں اور34ویں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں منظور کیے گئے بحرین اعلامیے کے فلسطین سے متعلق فیصلوں کے بارے میں تحریری بیان میں کہا گیا ہے ک ہم سمجھتے ہیں کہ مذکورہ فیصلے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کو ختم کرنے اور مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کی تلاش میں معاون ثابت ہوں گے۔ ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان سفارشات پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس کردار ادا کریں گے۔