Turkiya-Logo-top

ترکیہ حماس کے ساتھ ہر حال میں  کھڑا رہے گا،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ حماس کے ساتھ ہر حال میں  کھڑا رہے گا ۔

انقرہ میں پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمننیتن یاہو اور نسل کشی میں ملوث افراد کو خون کے ہر قطرے کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یوم نقبہ کے دن ہم ایک بار پھر اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہم فلسطین اور فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ترکیہ  اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ نسل کشی کے مرتکب افراد کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے۔

15 مئی کو  پوری دنیا میں یوم نکبہ  فلسطینیوں کی طرف سے منایا جاتا ہے۔

فلسطینی، فلسطین کے اندر اور بیرون ملک، اس دن کو مختلف تقریبات کے ساتھ مناتے ہیں جو اس المناک تاریخی واقعے کی اہمیت کا احترام کرتے ہیں۔

اتوار کے روز، فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات نے 76 ویں نقبہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ 1948 سے لے کر اب تک تقریباً 134,000 فلسطینی اور عرب فلسطین کے اندر اور باہر مارے جا چکے ہیں۔

اس سال نکبہ کی سالگرہ اس وقت منائی جا رہی ہے جب غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام اسرائیلی تباہ کن حملے کا سامنا کر رہے ہیں جو 7 اکتوبر سے جاری ہے، اور 35,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read Previous

یوم نکبہ_ _فلسطینیوں پر ٹوٹنے والی قیامت

Read Next

پی آئی اے کا انتظام ترکیہ کو سونپنے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جنرل(ر) سلیم سیف اللہ خان

Leave a Reply