Turkiya-Logo-top

ترکیہ اسرائیل کو غزہ جنگ بندی پر مجبور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے گا،صدر ایردوان

صدر ایردوان کاکہنا تھا کہ ترکیہ اور یونان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی مفاہمت کو مضبوط کر رہے ہیں۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں یونانی وزیر اعظم Kyriakos Mitsotakis کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ہمارے  مستقبل میں دہشت گرد گروپوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ انقرہ اور ایتھنز اپنے درمیان مسائل کو خوشگوار بات چیت، اچھے ہمسایہ تعلقات اور بین الاقوامی قانون کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں جیسا کہ گزشتہ سال کے ایتھنز اعلامیے میں دوستانہ تعلقات اور اچھی ہمسائیگی کے حوالے سے بیان کیا گیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم یونان کے ساتھ اپنی دوطرفہ تجارت کو 10 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے پر عزم ہیں جو گزشتہ سال 6 بلین ڈالر تھی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترکیہ کو توقع ہے کہ ہمارے تعلقات میں مثبت ماحول، یونان میں ترک اقلیت کے حقوق کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گا۔

صدر ایردوان نے قبرص کے مسئلے کا منصفانہ، مستقل اور حقائق پر مبنی حل تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سے علاقائی استحکام اور امن کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم Kyriakos Mitsotakis کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان فلسطین اسرائیل جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ ترکیہ اسرائیل کو غزہ جنگ بندی پر مجبور کرنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ انقرہ اپنے سفارتی رابطے جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے اور فلسطینی ریاست کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

انہوں نے ترکیہ کے اس موقف کی تصدیق کی کہ فلسطینی گروپ حماس ایک "مزاحمتی تنظیم” ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس ایک مزاحمتی تنظیم ہے جس کی زمینوں پر 1947 سے قبضہ ہے اور جس نے ان زمینوں پر قبضے کے بعد اپنی زمینوں کی حفاظت کی ہے۔

صدر ایردوان نے عالمی برادری بالخصوص مغربی ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جاری جارحیت میں 35000 سے زائد فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

Read Previous

اورحان پامُک کا سفید قلعہ

Read Next

ترکیہ غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply