turky-urdu-logo

خون کے پیاسے نیتن یاہو نے جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

حماس کی جانب سے قطر اور مصر کی جنگ بندی تجاویز منظور کر لی گئیں مگر اسرائیلی وزیراعظم نے انہیں ماننے سے انکار کر دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب ثالثوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ورکنگ سطح کی ٹیمیں بھیجے گا ۔ اسرائیل کی جنگی کابینہ نے رفح میں آپریشن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حماس پر فوجی دباؤ ڈالا جا سکے، جس کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی اور دیگر جنگی مقاصد کے لیے پیش رفت کرنا ہے۔

اسرائیلی فوج نے رفح کے مشرقی محلوں میں فلسطینیوں کے لیے پیر کی صبح فوری طور پر انخلاء کے احکامات جاری کیے اور انہیں جنوبی غزہ کے المواسی قصبے میں منتقل ہونے کا کہا۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق، تقریباً 100,000 فلسطینی شہری ان علاقوں میں رہ رہے ہیں جن سے انخلا کیا جائے گا۔
رفح 1.5 ملین سے زیادہ بے گھر فلسطینیوں کا گھر ہے جنہوں نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل کی طرف سے شروع کی گئی جنگ سے پناہ لی ہے جس میں تقریباً 1,200 افراد شہید ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے، اسرائیلی حملے میں 34,700 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح میں زمینی کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر توپ خانے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ میں رفح کی طرف ٹینکوں کی پیش قدمی کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں انتظامیہ کی طرف سے طلبہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کیے جانے لگا ہے۔

اسرائیل پر عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کا الزام بھی ہے۔ جنوری میں ایک عبوری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے اور تل ابیب کو حکم دیا کہ وہ ایسی کارروائیاں بند کرے اور اس بات کی ضمانت دینے کے لیے اقدامات کرے کہ وہاں کے شہریوں کو انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔

Read Previous

ٹکا کراچی کے زیر اہتمام ریسکیو ٹرینینگ پروگرام اختتام پذیر

Read Next

ترکیہ اور قطر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a Reply