turky-urdu-logo

ہم اپنی قوم کے تمام ارکان کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے چوروم میں پارٹی کے جلسے میں شہریوں سے خطاب کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ چوروم مسائل کو اپنے مسائل کی طرح دیکھتے ہیں صدر ایردوان نے کہا کہ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرتے ہوئے اور یکجہتی کے ساتھ، ہم نے  چوروم کو اس کے علاقے کے سب سے مقبول اور خوبصورت شہروں میں سے ایک بنا دیا ہے۔

چوروم نے اپنی بڑھتی ہوئی پیداوار اور برآمدات، اپنی بڑھتی ہوئی صنعت اور اپنی متحرک معیشت کے ساتھ ترکیہ کی تاریخ میں ایک کامیابی کی کہانی کے طور پر اپنا نام روشن کیا ہے۔

مہنگائی اور زندگی کی بلند قیمتوں سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہماری وزارتیں ان موقع پرستوں کی جانچ پڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جو قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے ذریعے ملک کی معیشت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

پھر بھی چورم کے میرے بھائی اور بہنیں یقین رکھیں کہ ہم سال کے دوسرے نصف  میں مہنگائی میں تیزی سے کمی دیکھیں گے۔

 

Read Previous

ہماری سیاست میں سب سے زیادہ اہم چیز ہماری قوم کی کی بقاء ہے، صدر ایردوان

Read Next

پاکستان: آذربائیجان ایئر لائنز کا کراچی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

Leave a Reply