عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتِ مصر نے غزہ سرحد پر فلسطینیوں کو جائے پناہ فراہم کرنے کے لیے ایک علاقہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔
رفاح میں اگر حالات ٹھیک ہوئے تو مصر فلسطینی مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ مصر اس سے قبل غزہ مہاجرین کو کسی بھی قسم کی پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں تھا لیکن غزہ میں جنگ کی ہولناکیوں کو دیکھتے ہوئے اب قاہرہ جہاں ایک طرف اسرائیلی حکومت سے جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے وہیں دوسری طرف غزہ کی سرحد پر ایک ایسا علاقہ بھی تیار کر رہا ہے جو مستقبل قریب میں فلسطینی مہاجرین کے لیے بڑی جائے پناہ ثابت ہو سکتا ہے۔
