ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے نے ترکش فیڈریشن آف ایسوسی ایشنز ان دی سافٹ ویئر اینڈ آئی ٹی سیکٹر (TUYAFED ) کے تعاون سے 15 فروری 2024 کو ورچوئل فارمیٹ میں ایک ‘ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ’ کا انعقاد کیا گیا۔
سمٹ کے موضوعات میں فن ٹیک، گیمنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، سیکورٹی، ای گورننس، اے آئی، روبوٹکس، ای ٹورازم، ای کامرس، کارپوریٹ سافٹ ویئر، دفاعی ٹیکنالوجی، توانائی اور پائیداری، صحت اور تعلیم جیسے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سمٹ میں دونوں ملکوں کی 150 سے زائد سافٹ ویئر کمپنیوں کے نمائندگان کے علاوہ، آئی ٹی کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔
استنبول میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل ، وزارت تجارت، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ، پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز کے نمائندگان نے تقریب میں آن لائن شرکت کی۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے اپنے ابتدائی کلمات میں TUYAFED اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے آئی ٹی کے شعبے میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعکق موجود مواقعوں پر تبادلہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ سمٹ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایک مثالی قدم ہے۔
سفیر پاکستان کی تقریر کے بعد ذیشان رحمان، سی سی او، پی ایس ای بی اور محمد زوہیب خان، پاشا کے چیئرمین، نے اپنی پرینٹیشن پیش کی۔
سمٹ کی موقع پر، TUYAFED کے صدر محمود ندیم ییت باش نے ترکیہ کے آئی ٹی ایکو سسٹم اور دو طرفہ تعاون کے لیے دستیاب مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے تقریب سے خطاب کیا۔
انکا کہنا تھا کہ اس سمٹ سے دونوں ملکوں کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان کاروباری تعلقات مضبوط ہونے میں مدد فراہم ہوگی۔
