turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا ازمیر کے عوام سے خطاب

صدر ایردوان نے کہا کہ آج بھی کچھ لوگوں کا وہم ہے کہ شاید، ترکیہ ، صرف اپنی موجودہ سرحدوں اور شہریوں تک محدود ہے۔

اگر ترکیہ، موجودہ نقشے اور 8 کروڑ لوگوں تک محدود ہوتا تو اب تک ہمارا دشمن ہمیں 40 بار مِٹا چکا ہوتا۔

صدر ایردوان نے ، میئر الیکشنز کے سلسلے میں ازمیر میں آق پارٹی کے ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ اب ان لوگوں کا وقت ختم ہو چکا ، جو پہلے ازمیر کے حسین ساحل کو غلاظت سے بھر دیں اور پھر کیمیکلز کے ذریعے اس کی بدبو کو کم کرنا چاہیں۔

آق پارٹی کا میئر آئے گا تو وہ اپنی تمام تر توجہ، اپنی ذمہ داری کی جانب مرکوز رکھے گا، اور غیر متعلقہ معاملات میں اپنا وقت برباد نہیں کرے گا۔

صدر ایردوان نے اپنے مخالفین کو للکارا کہ تم، 31 مارچ کے بعد مصطفٰی کمال اتاترک کی پرچھائیں تلے اپنی ذلتوں کو چھپا نہیں پاؤ گے۔

واضح رہے کہ 31 مارچ کو میئر الیکشنز کا نتیجہ سامنے آئے گا۔

ان کا اشارہ، کمال کلچدار اولو کی جماعت ریپبلیکن پیپلز پارٹی کی جانب تھا، جو 2001 سے مسلسل ازمیر میئر الیکشنز میں کامیاب ہوتی آ رہی ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ان شاء اللہ، ہم اپنی قوم کے تعاون سے ان بلدیاتی انتخابات کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیں گے۔

اس دوران صدر ایردوان نے ازمیر سے آق پارٹی اور نیشنل موومنٹ پارٹی کے مشترکہ امیدواروں کا تعارف بھی کروایا۔

دورہِ ازمیر کے دوران، صدر ایردوان نے ازمیر سٹی ہاسپٹل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ترکیہ تمام شہروں کو جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ازمیر سٹی ہاسپٹل، نا صرف ترکیہ، بلکہ دنیا بھر کے جدید ترین سب سے بڑے اسپتالوں میں سے ایک ہے۔ ہم نے خطے کو تقریباً 15 لاکھ ہیلتھ کئیر ورکرز سے لیس کیا ہے ، جن میں 3 لاکھ اور 10 ہزار ڈاکٹرز ہیں۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر بتایا کہ ہم نے ترکیہ کو سب سے خطرناک اور جنگ زدہ خطے میں، سب سے محفوظ اور پر امن ملک بنایا ہے، اور، ترکیہ سے دہشت گردی کو مٹانے کے لیے موثر حکمتِ عملی اپنائی ہے۔

Read Previous

ترکیہ پولیس کا گرینڈ آپریشن،قیمتی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کے حوالے کر دیا گیا

Read Next

ترک وزیر خارجہکی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

Leave a Reply