turky-urdu-logo

غزہ میں مکمل طور پر ہنگامی جنگ بندی کی ضرورت ہے،وزیر خارجہ حاقان فیدان

استنبول میں ہونے والی 90 منٹس پر مشتمل اس ملاقات میں غزہ کی صورتحال، عالمی دنیا کو درپیش مسائل، باہمی دلچسپی کے امور اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے اپنے برطانوی  ہم منصب کیمرون کو یہ بات باور کروائی کہ غزہ میں جنگ کی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی اور اسرائیل عالمی جنگی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں اب تک ہزاروں کی تعداد میں مسلمان شہید ہو چکے ہیں اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کروانے کی ضرورت ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ نے فلسطین میں دو ریاستی حل پر زور دیا اور امنِ عامہ کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دلائی۔

Read Previous

اسرائیل سچ چھپانے کے لیے صحافیوں کا قتلِ عام کر رہا ہے،ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر

Read Next

امریکہ نے ترکیہ کو 40 ایف 16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی

Leave a Reply