اردن کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے 25 ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی سہولت فراہم کی ہے۔
میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کا قافلہ اردن کے علاقے سے گزرا،اس نے شیخ حسین کراسنگ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور پھر کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی تک پہنچا۔
امدادی قافلے میں اشیائے خورد ونوش کے 17 ، ڈبہ پیک خوراک کے تین اور کپڑوں سے لدے پانچ ٹرک شامل تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فرانس اور اردن نے مل کر غزہ کے شہریوں اور امدادی کارکنوں کےلیے سات ٹن امداد فراہم کی تھی۔
Tags: غزہ
