Turkiya-Logo-top

تمام ممالک کو بہتر مستقبل کے لیے غزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل  کے خلاف  متحد ہونا چاہیے ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا  کہ تمام ممالک اور اداروں  کو ایک بہتر مستقبل کے لیے غزہ کی پٹی میں خواتین اور بچوں کے قتل  کے خلاف  متحد ہونا چاہیے۔

صدر ایردوان  نے نئے سال کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ تمام ممالک اور  اداروں کو غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کے قتل کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم انسانیت کے بہتر مستقبل کی امید رکھتے ہیں اور اسکے لیے  جمہوری، آزادی پسند ممالک کو خونی دہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن معاشروں کا صدیوں سے استحصال کیا گیا، ان کے وقار کو پامال کیا گیا ان کے مستقبل، میں  خوشحالی اور سلامتی کو یقینی بنا ہمارا اولین فرض ہے۔

 

Read Previous

کھیلوں کو سیاست کا رنگ دینا  غلط اور گمراہ کن ہے،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ نے 2023 میں غزہ کے290 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا

Leave a Reply