turky-urdu-logo

کھیلوں کو سیاست کا رنگ دینا  غلط اور گمراہ کن ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو سیاسی مقابلے کے آلے میں تبدیل کرنا  غلط اور گمراہ کن ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں ایک ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو روزمرہ کے سیاسی مقابلے کے لیے آلہ میں تبدیل کرنا، چاہے وہ کسی بھی وجہ سے ہو سراسر  غلط اور گمراہ کن ہے اور جسکا اصل زندگی میں کوئی مقصد نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترکیہ کے کھیل بالخصوص فٹ بال تنازعات کے ذریعے نہیں بلکہ اپنی  کامیابیوں کے ذریعے دنیا میں اپنا مقام بنائیں۔

انکا کہنا تھا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ تمام کلب حقیقی طور پر منصفانہ کھیل کے جذبے کو اپنائیں گے اور  کھیلوں میں امن، یکجہتی اور تعاون کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

صدر  ایردوان کا یہ تبصرہ سعودی عرب کے ریاض میں کھیلا جانے والا ترک سپر کپ کے فائنل   کے  معطل ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

ترک فٹ بال فیڈریشن کے مطابق  تنظیم میں کچھ مسائل کی وجہ سے کلبوں نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے قومی شاعر مہمت عاکف کی 87ویں برسی کی مناسبت سے اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

Read Next

تمام ممالک کو بہتر مستقبل کے لیے غزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل  کے خلاف  متحد ہونا چاہیے ایردوان

Leave a Reply