ترک قونصلیٹ لاہور نے پنجاب یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ لاہور کے اشتراک سے شاعری، دوستی اور بھائی چارے کی علامتیں: عاکف اور اقبال کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا۔
کانفرنس میں ترکیہ اور پاکستان کے قومی شعراء پر روشنی ڈالی گئی۔

افتتاحی سیشن میں معزز مقررین میں ترک قونصل جنرل لاہور درمش باشتو ،یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اینڈ کلچرل سنٹر لاہور کے کو آرڈینیٹر ایلچن اور اسلام آباد کے کو آرڈینیٹر خلیل طوقار، پنجاب یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی، اور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران شامل تھے۔
مہمان گرامی نے کانفرنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بصیرت افروز تقاریر پیش کیں اور دونوں ممالک کے نامور شعراء کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔
