turky-urdu-logo

مغربی ممالک جو ہمیشہ انسانی حقوق اور آزادیوں کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر خاموش ہیں، صدر ایردوان

صدر ایردون نے مغربی ممالک کو فلسطین میں قتل عام پر خاموش رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک ہنگامی مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ مغربی ممالک جو ہمیشہ انسانی حقوق اور آزادیوں کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر خاموش ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں تاریخ میں بے مثال بربریت کا سامنا ہے، جہاں ہسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی جاتی ہے اور عام شہریوں کا قتل عام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں تک ایندھن پہنچانا بہت ضروری ہے۔

صدر نے تجویز پیش کی کہ ہم سمجھتے ہیں کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے اندر ایک فنڈ قائم کیا جانا چاہیے۔

تیل کی دولت سے مالا مال یہ مملکت عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے۔

عالم اسلام کے نمائندوں نے حالیہ پیش رفت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے سرحد پار سے حملے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر  بشمول اسپتالوں، رہائش گاہوں اور عبادت گاہوں پر  مسلسل فضائی اور زمینی حملے شروع کیے ہیں۔

کم از کم 11,078 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 4,506 بچے اور 3,027 خواتین شامل ہیں۔

دریں اثنا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 1,200 ہے۔

Read Previous

اسرائیلی حملوں کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے دوران رونما ہونے والے واقعات  تباہی اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہیں،صدر ایردوان

Read Next

غزہ سب سے پہلے فلسطینی عوام کی سرزمین ہے، امریکہ کو اس کو قبول کرنا چاہیے،سدر ایردوان

Leave a Reply