
13 اکتوبر 2023 کو کراچی میں ” صد سالہ جمہوریہ ترکیہ اور ترکیہ پاکستان کے تعلقات” پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل کی میزبانی میں اور کراچی یونیورسٹی کے تعاون سے اس تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی اور پاکستان کی سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف محترمہ شاہدہ جمیل نے شرکت کی۔
تقریب میں ترک قونصل جنرل کراچی جمال سانگو اور یونس ایمرے اینسٹی ٹیوٹ اینڈ کلچرل سنٹر اسلام آباد کے کو آرڈینیٹر خلیل طوقار بھی موجود تھے۔
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی اہمیت کو سراہا۔