turky-urdu-logo

علاقائی امن کو فروغ دینے میں ترکیہ کا کردار قابل تعریف ہے،ہنگری

ہنگری کی صدر کاتالین نوواک نے  ترکیہ کو ایک اہم اتحادی اور تزویراتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے علاقائی امن کو فروغ دینے میں اس کے کردار کی تعریف کی۔

نوواک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر، جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، نے ہنگری کا دورہ کرنے والے صدر ایردوان سے اپنی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ترکیہ ہنگری کا ایک اہم اتحادی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

صدر ایردوان نے ہنگری کے قومی دن کی تقریبات اور عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کا ایک روزہ دورہ کیا۔

ترکیہ اور ہنگری کے درمیان تعلقات اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے قیام کے بعد 2013 میں اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر پہنچ گئے۔

حالیہ برسوں میں ہر شعبے میں دوستانہ تعلقات نے زور پکڑا ہے۔

اس دسمبر میں دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 100ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔

Read Previous

صدر ایردوان کا بھارت، نیویارک میٹنگ میں موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ

Read Next

استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل کی Daily Sabah کے چیف ایڈیٹر کے ساتھ ملاقات

Leave a Reply