
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں نیشنل انٹیلی جنس آرگانائزیشن (ایم آئی ٹی) کے سربرا ابراہیم قالن سے صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ون آن ون ملاقات کی تفصیلات ابھی شائع نہیں کی گئی۔
ابراہیم قالن:
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ابراہیم قالن کو نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) کا سربراہ مقرر کیا تھا۔
ابراہیم قالن اس تقرری سے قبل 2014 سے ترکیہ کے صدارتی ترجمان کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔
51 سالہ ابراہیم قالن 2018 سے ترک ایوان صدر کی سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین اور صدر ایردوان کے چیف ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
خیال رہے کہ 28 مئی کے انتخابات کی کامیابی کے بعد صدر ایردوان نے ہفتے کے روز انقرہ میں صدارتی حلف برداری کے بعد اپنی نئی کابینہ تشکیل دی تھی۔