پاکستان میں ترک سفارتخانے نے تارکین وطن کے سانحے پرپاکستان سے اظہار تعزیت کی۔

ترک سفارتخانے کا کہنا تھا کہ 14 جون کو یونان کے ساحل پر تارکین وطن کے سانحے پر ہمیں بہت افسوس ہوا ہے اور اس مشکل وقت میں ہم اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پیر کو اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں جمہوریہ ترکیہ کے جھنڈے کو پاکستان کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سر نگوں رکھا گیا۔
