ترک کوآپریشن اینڈ کوراڈینیشن ایجنسی (ٹکا) پاکستان کے کوآرڈینیٹر محسن بالجی نے ترکیہ اردو کے آفس کا دورہ کیا۔
انہوں نے ٹکا کی جانب سے فراہم کردہ نئی لیب اور اسٹوڈیو کا جائزہ لیا اور ترکیہ اردو کی ٹیم سے ملاقات کی۔ ترکیہ سے متعلق تمام معلومات اور خبروں کی بروقت فراہمی اور الیکشن کی بھرپور کوریج پر ترکیہ اردو کی ٹیم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اردو ترکیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ایسا پلیٹ فارم ہیں جہاں وہ لوگ اپنی زبان میں ترک خبروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں اردو جاننے والے افراد تک ترکیہ کی تاریخ ، ثقافت، سیاست اور حالاتِ حاضرہ پہنچانے میں ترکیہ اردو اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔اور اس سب میں ترکیہ اردو کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

ترکیہ اردو کے ایگزیکٹو ایڈیٹر محمد حسان نے ٹکا کوآرڈینیٹر محسن بالجی کا اپنے آفس تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ محمد حسان نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی اور محبت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ترکیہ اردو کی یہی کوشش ہے کہ ہم ان تعلقات کو مزید مضبوط تر بنانے کے سلسلے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔
