turky-urdu-logo

ترکیہ کی نئی کابینہ کا اعلان، نئے چہرے سامنے آگئے

صدر ایردوان نے کابینہ کے نئے اراکین کا اعلان کر دیا، جبکہ جے ودت یلماز ترکیہ کے نائب صدر مقرر ہو گئے۔ کابینہ کے اراکین میں حقان فدان کو  وزیر خارجہ کا عہدہ سونپا گیا۔ جبکہ مہمت فاتح کھبر ترک وزارت برائے صنعت و ٹیکنالوجی کا عہدہ سنھبالیں گے۔

علی یرلیکایا وزارت داخلہ کے امور  دیکھیں گے جبکہ مہمت شمشک وزارت خزانہ و مالیات کا عہدہ سنھبالیں گے۔

اسی طرح یلماز تونج وزیر عدالت و قانون، کے عہدے پر فائز ہو گئے،  کابینہ میں خاتون وزیر ماہی نوراوزدمیر خواتین و سماجی امور کے وزیر کے طور پر  خدمات سر انجام دے گی۔جبکہ ویدات اشیق خان مزدوراں و سماجی حقوق کے وزیر کے طور پر کام کریں گے۔

ترک وزارت برائے ماحولیات مہمت اوزحیسکی جبکہ وزارت صحت کا عہدہ فخرالدین کوجا سنھبالیں گے جبکہ وزارت ماحولیات وشہریات مہمت اوزحیسکی سنھبالیں گے۔ توانائی و معدنیات کے وزیر الپ ارسلان بیراکتار ہونگے جبکہ کھیل کی وزارت کا منصب عثمان عثقن بک  دیکھیں گے۔

Read Previous

پاکستان میں ترک کھانوں کے ساتھ ناشتے کا عالمی دن منایا گیا

Read Next

حقان فدان کو متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ کے تہنیتی پیغامات

Leave a Reply