turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی حلف برداری میں شرکت کے لیے وزیر اعظم پاکستان انقرہ پہنچ گئے

صدر ایردوان کی دعوت پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف 3 جون 2023 بروز ہفتہ صدر ایردوانکی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے انقرہ پہنچ گئے ہیں۔

انقرہ ایسن بوگا ایئرپورٹ پرترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید سمیت سینئر حکومتی اور سفارتی حکام نے وزیراعظم پاکستان  کا پرتپاک  استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔

اپنے قیام کے دوران وزیراعظم توانائی، انفراسٹرکچر، فوڈ پروسیسنگ اور اشیائے صرف کے شعبوں کی نمائندگی کرنے والے ممتاز کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے وزیر اعظم پاکستان  کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے ترکیہ کے لیے روانہ کیا ۔

Read Previous

بیت المقدس کی آزادی کیلئے استنبول میں مارچ

Read Next

صدر ایردوان کی تقریب حلف برداری میں 78 ممالک کے سربراہان اور نمائندگان کی شرکت متوقع

Leave a Reply