turky-urdu-logo

ایردوان ترکیہ کےتیسری بار صدر منتخب، یورپ میں خوشی کا سماں

گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں رجب طیب ایردوان تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہو گئے۔ یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم ترک شہریوں  کی جانب سے رجب طیب ایردوان کی جیت کا جشن منایا  گیا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن سمیت دیگر شہروں میں آق پارٹی کے کارکنان نے  ایردوان کے تیسری بار صدر بننے کی خوشی میں خوب جشن منایا۔

اسی طرح برطانیہ میں بھی ایردوان کی جیت میں لوگ لندن کے مشہور ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے، جھنڈے لہرائے اور روایتی ترک ہالے رقص بھی کیا۔

کئی فرانسیسی شہروں میں بھی بڑے پیمانے پر جشن منائے گئے، جن میں اسٹراسبرگ بھی شامل ہے، جہاں 1500 کے قریب لوگ ترک قونصل خانے کے باہر جمع ہوئے۔

ہالینڈ میں روٹرڈیم کے ہوفپلین اسکوائر پر جشن کا انعقاد کیا گیا

بوسنیا اور ہرزیگووینا، سربیا، مونٹی نیگرو اور شمالی مقدونیہ سمیت بلقان کے ممالک میں ترک شہریوں نے سڑکوں پر خوب جشن منایا اور ایردوان کے حق میں نعرے لگائے

Read Previous

ایردوان تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب

Read Next

وزیر اعظم پاکستان کا رجب طیب ایردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Leave a Reply