
صدر ایردوان نے 14 مئی کے انتخابات کے بعد ایک نیا ” سویلین اور لبرل” آئین متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
کونسل آف اسٹیٹ کی155 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نیا سویلین اور لبرل آئین متعارف کروانا چاہتے ہیں کیونکہ ایک نئے اور سویلین آئین کو اپنانا نہ صرف عدلیہ بلکہ ہمارے ملک کی دیگر شاخوں کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ہوگی۔
2017 میں کی جانے والی آئینی ترمیم کو ترکیہ کی تاریخ کی اہم ترین حکومتی اصلاحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون سازی، انتظامی اور عدالتی شاخوں کے درمیان واضح حدود طے کر کے اپنی جمہوریت کے معیار کو بلند کیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ صدارتی حکومتی نظام کے قیام نے ملک میں اختیارات کی علیحدگی کے اصول کو مستحکم کیا۔