turky-urdu-logo

دبئی میں دنیا کی پہلی D3 مسجد بننے کو تیار

دبئی اپنے جدید فن و شاندار تعمیرات کے لیے جانا جاتا ہے اسی شاہانہ  تعمیرات کو چار چاند لگانے  کے لیے دبئی  اسلامک  افیئر اور خیراتی سرگرمی ڈیپارٹمنٹ نے دنیا کی پہلی 3D مسجد بننانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ دنیا کی پہلی 3D مسجد  بر دبئی  میں واقع ہو گئی جو کہ امارات کے قدیم ترین محلوں میں سے ایک ہے اور اس کا رقبہ 2,000 مربع میٹر تک ہوگا۔ اور اس دو منزلہ مسجد میں  تقریباً 600 نمازی  نماز کی ادائیگی کر سکیں گے ۔

دبئی اسلامک  افیئر اور خیراتی سرگرمی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے مسجد کو 3D پرنٹ کرنے کا انتخاب کیا کیونکہ یہ ایک نئی اور جدید ٹیکنالوجی ہے جو روایتی تعمیراتی طریقوں کے مقابلے وقت اور وسائل کو ممکنہ طور پر بچا سکتی ہے۔ ۔ اسے کنکریٹ کے مکس سے بنایا جائے گا، جس کی تعمیر سال کے آخر تک شروع ہونے کا منصوبہ ہے اور 2025 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہونے کی امید ہے۔  مسجد کی عمارت کے ڈھانچے کو  3D روبوٹک پرنٹر کا استعمال کرتے ہوئے مکمل ہونے میں تقریباً چار ماہ لگیں گے، اور اسے مناسب سہولیات کے ساتھ مکمل طور پر فٹ ہونے کے لیے مزید 12 ماہ درکار ہیں۔ جبکہ پرنٹر کو چلانے کے لیے تین کارکنوں کی ضرورت ہوگی، جو دو مربع میٹر فی گھنٹہ پرنٹ کریں گے۔ تاہم  دبئی  اسلامک  افیئر اور خیراتی سرگرمی ڈیپارٹمنٹ نے اس کمپنی کا نام ابھی تک نہیں بتایا جو اس کی تعمیر کر رہی ہے ۔

Read Previous

ترک سابق وزیر مملکت برائے اقتصادیات انتقال کر گئے

Read Next

ترکیہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کوشش جاری رکھے گا،صدر ایردوان

Leave a Reply