
معروف ماہر اقتصادیات اور ترکیہ کے سابق وزیر مملکت برائے اقتصادی امور کمال درویش 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کمال درویش بیماری کی وجہ سے طویل عرصے سے امریکہ میں زیر علاج تھے۔ وہ 1949 میں استنبول میں پیدا ہوئے اور انہوں نے لندن سکول آف اکنامکس سے معاشیات میں بیچلر اور ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں اور امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1977 میں ورلڈ بینک میں کیا اور 1996 میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے نائب صدربھی رہے ۔
2001 میں ترکیہ کاوزیر مملکت برائے معیشت مقرر کیا گیا۔2005 میں پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کے بعد، انہوں نے 2009 تک اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے صدر کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیں۔