اٹلی میں موجود ترک شہریوں نے انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشن کا رخ کر لیا۔اٹلی دارالحکومت روم میں ترک سفارت خانے اور میلان میں قونصلیٹ جنرل میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں ترک کمیونٹی کے لوگ 7 مئی تک ، صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے جاری رہے گی
ترک سپریم الیکشن کونسل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں 20,000 سے زائد ترک شہری انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
ترکیہ میں، انتخابات اتوار، 14 مئی کو ہوں گے۔بیلٹ پیپر پر ووٹرز مندرجہ ذیل ترتیب میں چار صدارتی امیدواروں ،صدر رجب طیب ایردوان (دوبارہ انتخاب کے خواہاں)، محرم انجے، کمال کلچدار اولو، اور سنان اوغان میں سے انتخاب کریں گے۔اس کے علاوہ ترک پارلیمنٹ کی تمام 600 نشستوں کے لیے 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد امیدوار میدان میں ہیں
تقریباً 3.41 ملین ترک شہری بیرون ملک ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جہاں کچھ ممالک میں ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔
پاکستان میں ووٹنگ کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گا
تقریباً 3.41 ملین لوگ بیرون ملک ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، جن میں تقریباً 278,000 پہلی بار ووٹ دینے والے شامل ہیں
