
صدر ایردوان اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیرمین رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں ایک ریلی میں شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ 21 سالوں میں ہم نے انقرہ کے ساتھ ساتھ اپنے دوسرے شہروں کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے کام کیا ہے۔
ہم اپنے لوگوں کی معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 21 سالوں میں انقرہ میں TL605 بلین مالیت کی سرمایہ کاری کرنے کی گئی ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ انقرہ میں ہم نے 24 ہزار 2 سو 27 نئے کلاس رومز بنانے کے ساتھ110 کھیلوں کے میدان بھی اپنے نوجوانوں کے لیے بنائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انقرہ کو زندگی کے ہر شعبے میں چاہے وہ ٹیکنالوجی ہو یا صحت سب میں ترقی دی ہے۔