
صدر رجب طیب ایردوان نے ادانا میں 15 جولائی کے شہدا سے منسوب ادانا رج کا افتتاح کر دیا۔
صدر ایردوان نے افتتاحی تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ وہ ادانا کے ساتھ ساتھ 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والے دیگر شہروں کے زخموں کو مندمل کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم انشاء اللہ ایک سال کے اندر زلزلے سے متاثر ہونے والے تمام شہروں کو بحال کر دیں گے۔ یعنی 650 ہزار نئے گھر ہم بنائیں گے۔ اس سلسلے میں، ہم ادانا میں رہنے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے کل 14 ہزار 9 سو 30 نئے گھر بنا رہے ہیں، جن میں سے 12 ہزار 4 سو 92 رہائش گاہیں اور 2 ہزار 4 سو 38 گاؤں کے گھر ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہماری قوم گزشتہ دنوں کی پسماندگی، دہشت گردی، افراتفری اور جبر سے تنگ آچکی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کی ایک صدی پرانی جمہوریت اور ترقی کی خامیوں کو پورا کرتے ہوئے اسے مضبوط کرنے کے لیے کام کیا ہے۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ صنعت، تجارت، زراعت اور توانائی کے شہر ادانا کو اپنی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ترکیہ کی صدی میں اپنا صحیح مقام حاصل کرنا چاہیے۔