turky-urdu-logo

ترکیہ کے  ٹیکنالوجی میلہ ٹیکنو فیسٹ کا آغاز

ترک ٹیکنالوجی ٹیم فاؤنڈیشن اور ترک وزارت برائے صنعت اور ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ترکیہ کا اس سال کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی میلہ  ٹیکنو فیسٹ   کا آغاز  استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پر ہو گیا

اس پانچ روزہ ایونٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجیز ،جدید ترین دفاعی مصنوعات، ٹیکنالوجی سمینارسمیت مختلف ائیر شوز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

اس ٹیکنو فیسٹ میں سمارٹ ٹرانسپورٹیشن سے لے کر چپ ڈیزائننگ اور ماڈل سیٹلائٹ تک مختلف زمروں میں درجنوں مقابلے منعقد کیے جائیں  گے ۔  فیسٹ میں جیتنے والوں کو  13 لیرا تک کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔گزشتہ برس  ٹیکنو فیسٹ کی  تقریب  ترکیہ کے بحیرہ اسود کےصوبے سامسون میں منعقد ہوئی تھی، جبکہ اس کا پہلا بین الاقوامی ورژن آذربائیجان کے باکو میں مئی 2022 میں ہوا تھا۔

ترکیہ کی صدی کی تقریبات کے طور پر اس سال ٹیکنو فیسٹ  ازمیر، استنبول اور انقرہ میں  منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن  6 فروری کے تباہ کن زلزلے کے بعد ازمیر میں ہونے والا ٹیکنو فیسٹ  کو منسوح کر دیا گیا جبکہ  ترک دارلحکومت انقرہ میں 30 اگست سے ٹیکنو  فیسٹ کا آغاز ہو گا

خیال رہے کہ 2018 میں پہلا ٹیکنو فیسٹ  استنبول ائیر پورٹ پر منعقد کیا گیا تھا    پھر  غازیان تیپ میں 2020 میں منعقد ہوا لیکن کورونا وبا کے باعث  عملی طور پر منعقد ہوا

Read Previous

صدر ایردوان بالکل بخیر و عافیت ہیں، نائب صدر فواد اوکتے نے سوشل میڈیا پر جاری مبالغہ آرائی کو رد کر دیا

Read Next

ترکیہ جن ترقی کی راہوں پہ گامزن ہے، نوجوان نسل اسے آگے بڑھائے گی ، صدر ایردوان

Leave a Reply