
ترک ڈرون کمپنی بائیکار کے چرچے دنیا بھر میں ہے ۔ مغربی افریقہ کے برکینا فاسو میں ترک کمپنی بائیکار کو امن، سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بیرکتار ٹی بی 2 کی شاندار اور غیر معمولی شراکت پر ریاستی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ترک ڈرون کمپنی کو یہ تمغہ ملک کے عظیم چانسلر آندرے روچ کمپاؤری نے دارالحکومت اوگاڈوگو میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا۔ ترک ڈرون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حلوک بیرکتار نے ریاستی ایوارڈ Ordre de L’etalon وصول کیا اور برکینا فاسو صدر ابراہیم ترارو سے ملاقات بھی کی
بیرکتار ٹی بی 2 سب سے مشہور اور وسیع پیمانے پر احاطہ کرنے والا نظام ہے، جس میں لیبیا سے کاراباخ اور حال ہی میں یوکرین تک جنگی تجربے کی ایک وسیع رینج ہے۔
Tags: جنگی ڈرون بیرکتار