ترک دفاعی انڈسٹری نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ جدید ترین بنیادی جنگی ٹینک التائے ، صدر ایردوان نے عسکری جانچ پڑتال کے لیے ترک مسلح افواج کو سونپ دیا۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ایک تقریب میں ٹینک کو مسلح افواج کے حوالے کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ خدا کا شکر ہے جس نے ترک دفاعی صنعت کو اس قابل بنایا کہ آج ہمارا بیرونی صنعتوں پر انحصار 80 فیصد سے گھٹ کر صرف 20 فیصد رہ گیا ہے۔ آج ترکیہ کی دفاعی انڈسٹری کا بیشتر بوجھ خود ترکیہ ہی ہی مرہونِ منت ہے اور اب ہم بیرون ممالک کے محتاج نہیں ۔
ہم گزشتہ بیس برس میں اس بیرونی محتاجی سے نکل کر خود کفیل ہو گئے ہیں ۔ 2002 میں ہماری صنعت صرف 62 مصنوعات پر مشتمل تھی جو اب 750 سے تجاوز کر چکی ہے ۔

جدید ترین ترکیہ ساختہ مصنوعات کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے بتایا کہ ترکیہ جدید بکتر بند نظام کو ترکیہ میں تیار کر رہے ہیں، جسے ہم برآمد بھی کریں گے ۔
الحمدللہ اب ہم اپنی زمینی آرٹلری گاڑیوں کے سلسلے میں اپنی ہر ضرورت خود پوری کرنے کے قابل ہو چکے ہیں ۔

صدر ایردوان نے بتایا کہ ان کا ہدف ایک مکمل طور پر خود مختار ، آزاد اور خود کفیل ترک دفاعی صنعت کا قیام ہے، جسے 1 فیصد بھی کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہ رہے۔
ہماری دفاعی صنعت جو دو ہزار دو میں 5.5 بلین ڈالرز تھی ، اب اس کا حجم بڑھ کر 75 بلین ڈالرز تک پہنچ چکا ہے ، جن میں سے کچھ پراڈکٹس ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔

صدر ایردوان نے یہ عندیہ بھی دیا کہ اب ترکیہ اس قابل ہو چکا ہے کہ ہماری مصنوعات نیٹو ممالک کو بھی برآمد کی جا رہی ہیں ۔
															