turky-urdu-logo

عالمی رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، اور برطانیہ سمیت کئی ممالک آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منا رہے ہیں. اس موقع امریکہ کےصدر جو بائیڈن، کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت کئی عالمی شخصیات نے مبارک باد کے پیغامات جاری کیے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی اور اپنی اہلیہ جل بائیڈن کی طرف سے امریکا میں بسنے والے اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید مبارک  کہتا ہوں ۔ عید ایک ایسے مہینے کے اختتام پر آتی ہے جو ایثار ، قربانی اور محبت اور اخوت کے جذبے سے بھرپور ہوتا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اوراہلیہ کی طرف سے مبارک باد دی اورعید مبارک کہا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک سمیت دیگر اہم عالمی شخصیات نے مسلمانوں کو عید کی مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Read Previous

ترکیہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

Read Next

مقبوضہ کشمیر: راجوڑی میں آرمی کی گاڑی میں آگ لگ گئی،5 فوجی ہلاک،ایک زخمی

Leave a Reply