
پاکستان نے عراق کو تربیتی طیاروں کی پہلی کھیپ فراہم کر دی ۔ پاکستان اور عراق نے 2021 میں 3 کروڑ 30 لاکھ میں میں 12 PAC MFI-17 سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان اور عراق کے ہوابازوں کو مزید مشاق بنانا اور پاکستان اور عراق کے تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ یہ تربیتی طیارے پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کئے گئے ہیں۔ جن کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچا دی گئی۔
ایروناٹیکل کمپلیکس (PAC) MFI-17 سپر مشاق ایک بنیادی تربیتی طیارہ ہے جو عسکری ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
اس طیارے کی زیادہ سے زیادہ بلندی کی حد 22,000 فٹ ہے، اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 268 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ جبکہ طیارے کی رینج 814 کلومیٹر ہے ۔اس میں پسٹن انجن، جدید ترین شیشے کا کاک پٹ سویٹ، ماحولیاتی کنٹرول سسٹم اور ڈوئل کنٹرول ایلیویٹر اور رڈر ٹرم سسٹم ہے، جس سے جنگی کرتب کی تربیت بھی انجام دی جا سکتی ہے۔
یہ طیارے پاکستان نے نائجیریا، قطر، آذربائیجان، عمان، سعودی عرب، ایران، ترکیہ اور شام کو بھی برآمد کیے ہیں۔