turky-urdu-logo

انتخابی مہم کے دوران ترک حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ترک خاتون اول کے ہمراہ استنبول میں روایتی عظیم الشان افطار تقریب میں  شرکت کی اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 6 فروری کے ہولناک زلزلے کے بعد  سےاب  تک ہم زلزلہ متاثرین کے  ساتھ کھڑے ہیں ۔   انتخابی مہم کے دوران بھی ہم نے ان بہن بھائیوں کو  تنہا نہیں چھوڑا ۔  ہم رمضان کے ان مقدس ایام ان غمزدہ متاثرین کے ہمراہ گزار رہے ہیں تاکہ وہ خود کو لاوارث نہ محسوس کریں۔ ہم جانتے ہیں کہ  بہت سے متاثرین کے پیارے اس سال رمضان میں ان کے ساتھ موجود نہیں ہیں، ہم ان کا غم بانٹنے کی پوری کوششوں میں لگے ہیں

زلزلے کے  فوراً بعد ہم نے  گھروں کی سنگ بنیاد کی تقریبات کا انعقاد کر کے  ہم نے ان کے مشکل دنوں میں ان میں امید پیدا کی ہے۔ ہم نے ان کی زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے پر عزم ہیں  ۔ ہم نے شانلی  عرفہ میں ایک لاکھ  سے زائد گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے  اور ہم تمام زلزلہ زدہ علاقوں میں  گھروں کی تعمیر تک  چین سے نہیں بیٹھے ۔ ہمارا ہدف اس سال 3 لاکھ گھروں کی تعمیر کرنا ہے۔

 

 

ترک صدر   رجب  طیب ایردوان اور ترک خاتون اول نے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارا

Read Previous

دیار باقر میں کل 16 ہزار 5 سو رہائش گاہیں اور 2 ہزار 3 سو دیہاتی مکان تعمیر کیے جائیں گے،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ ایک خود مختار ملک ہے،وزیر خارجہ

Leave a Reply