turky-urdu-logo

الیکٹرو آپٹیکل سسٹم کی پاکستان کو برآمد

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک نے ترکیہ کی مسلح افواج کی انوینٹری کو ٹی سی جی انادولو کی فراہمی کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں مصطفی ورانک نے یہ اعلان کیا کہ الیکٹرو آپٹیکل سسٹم کی برآمدات پاکستان کو کی گئی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم ایک چھوٹی سی پروڈکٹ بھی نہیں بنا سکتے تھے، لیکن اب ہم ایک ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ کے بارے میں بات کر رہے ہیں جسے ہم نے ملکی اور قومی سطح پر تیار کیا ہے۔

اس سے ہمیں جو اسٹریٹجک فائدہ ملے گا اس کا فوری طور پر ادراک نہیں ہو سکتا۔

اب ہم دنیا میں کہیں بھی ہائی ریزولوشن تصاویر لے سکیں گے۔ İMECE پروجیکٹ کے ڈیزائن سے لے کر پیداوار تک سب کچھ ترکیہ میں تیار کیا گیا ہے۔

ہم نے OPMER کے ساتھ سیٹلائٹ میں استعمال ہونے والا الیکٹرو آپٹیکل کیمرہ TÜBİTAK کے اندر تیار کیا، اور ہم نے اسے برآمد کیا۔ پاکستان یہ کیمرہ ہم سے فراہم کرے گا۔

TÜBİTAK سے سیٹلائٹ کیمرہ برآمد

TÜBİTAK کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسن منڈل نے "Açık ve Net” ( بلند اور صاف) شو میں جاری پروجیکٹس کے بارے میں معلومات دی ۔منڈل نے İMECE کی اہمیت کا ذکر کیا، جسے TÜBİTAK SPACE میں تیار کیا گیا تھا اور اسے مستقبل قریب میں لانچ کیا جائے گا اور  ساتھ ہی انہوں نے عوام کے ساتھ ایک نئی پیشرفت بھی شیئر کی۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہم دوستانہ اور اتحادی قوم کے لیے دو İMECE کیمرے تیار کر رہے ہیں۔ ہم نے ایک دوست ملک کے لیے ایک سیٹلائٹ تیار کرنے کے ٹینڈر میں بھی حصہ لیا ہے جسکے ابتدائی مراحل ختم ہو چکے ہیں ۔

İMECE، ترکیہ کا پہلا سب میٹر ریزولوشن نیشنل آبزرویشن سیٹلائٹ جو شروع سے ڈیزائن اور بنایا گیا ہے، اپریل میں لانچ کے لیے 22 فروری کو USA بھیجا گیا تھا۔

اس پیشرفت کو MÜSİAD* انقرہ کے زیر اہتمام چوتھی ملٹری ریڈار بارڈر سیکیورٹی سمٹ میں شیئر کیا گیا۔ اس تناظر میں، 2023 میں قومی مشاہداتی سیٹلائٹ İMECE کی لانچنگ کو بھی 2023 کے اہداف کی ویڈیو میں شامل کیا گیا تھا جسے صدارتی دفاعی صنعت نے شیئر کیا تھا۔

Read Previous

ترک صدر کا صحت کے شعبے کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کا عزم

Read Next

ترکیہ قونصلیٹ کراچی اور ٹکا کی جانب سے افطار کا اہتمام

Leave a Reply