
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلم ہینڈز نے گوجرخان اور جہلم کے نواحی علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔مسلم ہینڈ نے کیمپ کا انعقاد ٹکا کے مشترکہ تعاون سے کیا۔
جدید مشینری سے لیس مسلم ہینڈز موبائل ہیلتھ یونٹ نے جہلم اور گوجر خان کے نواحی علاقوں میں مفت طبی معائنہ کیا اور مستحقین میں مفت ادویات تقسیم کیں۔