turky-urdu-logo

ترک مواصلاتی سیٹلائٹ "ایمیجہ” خلا میں جانے کے  لیے تیار

ترکیہ کا مقامی پہلا ہائی ریزولوشن آبزرویشن سیٹلائٹ خلا میں جانے کے لیے تیار ہو گیا۔  سیٹلائٹ 11 اپریل کو مدار میں لانچ کیا جائے گا۔ ترک صدر ایردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے تربیت یافتہ  تکنیکی ماہرین اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت خلائی دوڑ میں شریک رہیں گے۔

یہ سیٹلائٹ ترک سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل کے خلائی ٹیکنالوجیز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ڈیزائن اور تیار کیا تھا اور اسے ترکیہ میں ہائی ریزولیوشن کی تصاویر فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

ترک وزارت برائے  صنعت اور ٹیکنالوجی کے بیان کے مطابق  مطابق،ایمیجہ کے افتتاح کے ساتھ، ترکیہ پہلی بار، سب میٹر ریزولوشن والے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کیمرے کو خلائی تاریخ فراہم کرے گا ۔ یہ سیارہ خلا سے زمین  کے اطراف کی تصاویر لینے کا اہل ہے جو کہ  قدرتی آفات کی نقشہ سازی اور زرعی سمیت متعدد شعبوں میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ  سیٹلائٹ 680 کلومیٹر کی بلندی پر سورج کے ساتھ ساتھ مدار میں کام کرے گا

Read Previous

صدر ایردوان کا استنبول میں روایتی رومانی افطار ڈنر سے خطاب

Read Next

استنبول میں پاکستانی طلبا کا افطار ڈنر، قونصلر کمیونٹی افیرز کی شرکت

Leave a Reply