turky-urdu-logo

ترکیہ نے منظم حکمتِ عملی سے کورونا پر قابو پایا، صدر ایردوان

صدر ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان نے انقرہ کے ایتلک سٹی اسپتال میں افطار ڈنر کے دوران ہیلتھ کئیر ورکرز سے ملاقات کی۔

ان مختلف چیلنجوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جنہوں نے ہماری قوم کے لڑنے کے عزم اور ہمارے ملک کی مزاحمت کی صلاحیت کو آزمایا، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ساتھ ساتھ ہم بھی کورونا وائرس کی وبا سے منفی طور پر متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

ہماری صحت کی دیکھ بھال کرنے والی فوج کی بے لوث کوششوں اور بروقت اقدامات کی بدولت ہم نے وبا کے دوران اپنے کسی شہری کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑا۔

ترکیہ میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جسے ہم نے  بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ہو۔

صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلوں نے ہمارے 50 ہزار سے زائد افراد کی جان لی میں ان سب کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے متاثرین کی تلاش اور بچاؤ سے لے کر اپنے زخمیوں کے علاج تک، پناہ گاہ سے لے کر خوراک کی فراہمی تک ان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

Read Previous

زلزلہ زدہ علاقوں کو جلد از جلد اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے،صدر ایردوان

Read Next

چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا یا کسی نئی سرد جنگ کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا،صدر ایردوان

Leave a Reply