turky-urdu-logo

شام کے حوالے سے چار فریقی اجلاس ماسکو میں ہو گا، ترک وزیر خارجہ

شام کے حوالے سے ترکیہ، روس اور ایران کے  درمیان اجلاس 3 اور 4 اپریل کو ماسکو میں منعقد ہو گا ۔ جہاں ان چاروں ممالک کے وزرا خارجہ شام کی پالیسیوں, زلزلے کے بعد شام میں امدای کاروائیوں ،شامی  پناہ گرینوں کے حوالے سے  بریفنگ لیں گے ۔

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے بعد روسی ہم منصب سرگئی لاوروف ترکیہ کا دورہ بھی کریں گے اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات میں بھی کریں گے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے میں روسی ہم منصب سے   دو طرفہ تعلقات کی مختلف جہتوں پر بات کرنے کا موقع ملے گا۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ سفارت کار شام، لیبیا اور دیگر علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ اناج کے معاہدے میں توسیع پر بھی بات کریں گے۔

ترک وزیر خارجہ ترک خاتون اول امینہ ایردوان کے ہمراہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے کے خصوصی سیشن کے لیے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا جبکہ 15 دسمبر 2022  کو  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 105 دیگر ممالک کے ساتھ ترکیہ کی  جانب  سے پیش کردہ ایک تاریخی قرارداد میں 30 مارچ کو  زیرو ویسٹ کا عالمی دن قرار دے دیا تھا۔

Read Previous

توگ کار کی باقاعدہ ترسیل کا آغاز، صدر ایردوان پہلے خریدار بن گئے

Read Next

ترکیہ زلزلے مزید 6 صوبے  شدید متاثر ہوئے

Leave a Reply