ترک خاتونِ اول امینہ ایردوان نے نیویارک میں آذربائیجان کی پارلیمانی اسپیکرصاحبہ غفاروا سے ملاقات کی ۔ آذربائیجان کی پارلیمانی اسپیکر صاحبہ غفاروا 30 مارچ کو ہونے والے بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک تشریف لائی ہیں۔

امینہ ایردوان نے ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو کے ہمراہ زیرو یسٹ منصوبے پر بات چیت کی ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے اس منصوبے پر اپنے اپنے تجربات شیئر کیے ہیں ، ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ماحولیاتی مسائل دنیا کے تمام ممالک کی ذمہ داری ہیں اور موسمیاتی بحران کے خلاف ہمیں مشترکہ جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 14 دسمبر 2022 کو "زیرو ویسٹ” کی قرارداد منظور کی جس میں ترکیہ کو مرکزی کردار ادا کیا گیا ہے۔
جنرل اسمبلی کے اس فیصلے کے ساتھ ہی 30 مارچ کو ’’بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہے۔
